Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شکیب الحسن بھی کورونا وائرس متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔ شکیب الحسن نے ورلڈکپ 2019 میں جس بلے سے 606 رنز اسکور کیے تھے انہوں نے وہ بلا نیلام کر کے تقریباََ 24 ہزار ڈالرز کی امدادی رقم اکٹھی کر لی ہے۔
فنڈز اکٹھے کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے شریک بانی عارف آر حسین کے مطابق شکیب الحسن کا بلا جس شخص نے خریدا ہے ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہی ہے جو نیو یارک میں رہائش پذیر ہیں۔
عارف حسین نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا پہلا اقدام تھا اور عوام کی طرف سے ملنے والے ردعمل پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری رقم شکیب الحسن کی فاؤنڈیشن کو منتقل کر دی جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ سال شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے میچ فکسنگ کی پیشکش ملکی بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کی تھی۔ شکیب الحسن کی پابندی اکتوبر 2020 میں ختم ہو جائے گی۔