Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے گزشتہ روز احساس ٹیلی تھون میں شرکت کی جس کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا تھا۔ احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی شرکت کی اور اس کی نشریات ملک کے تمام بڑے نجی چینلز پر براہ راست نشر کی گئیں۔ گزشتہ روز ہونے والے ٹیلی تھون میں 40 کروڑ سے زائد کی امدادی رقم اکٹھی ہوئی۔
جاوید میانداد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قسمت میں تو یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو کیونکہ جب سے ہم نے عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کی تو یہ بندہ مانگتا ہی رہا ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تھا جو کھانے والے تھے وہ تو نکل گئے، کسی نے ملک کا سوچا نہیں اور مجھے امید ہے انشاءاللہ پاکستان اس آزمائش سے نکل جائے گا کیونکہ پاکستان اچھے ہاتھوں میں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاوید میانداد کے بیان کا پہلا حصہ وائرل ہوا تو انہوں نے خود ٹویٹر پر پوری ویڈیو اپلوڈ کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لیے فنڈز اکٹھے کر رہا ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں نے اس ملک کو لوٹ کر کھا لیا۔
سابق بیٹسمین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے ہی لوگوں سے مدد مانگیں، کرپشن کینسر ہے اور جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کو لٹکا دینا چاہیے۔