Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو وہ دن دوبارہ یاد آ گئے ہیں جب انہیں پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان پانچ بیٹسمینوں کا انتخاب کیا جن کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جیکس کیلس کے خلاف بولنگ کرنا آسان نہیں تھا، میتھیو ہیڈن اور برائن لارا کو بھی بولنگ کرتے ہوئے بہت مشکل ہوتی تھی۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ یونس نے میرے لیے بہت مشکلات کھڑی کیں، وہ مجھے ہر بار سویپ شاٹ مارتے تھے اور میں رونے والا ہو جاتا تھا جبکہ انضمام الحق کو بھی آؤٹ کرنا کسی صورت آسان کام نہیں تھا۔
انہوں نے دنیائے کرکٹ کے پانچ بہترین آف اسپنرز کا انتخاب کرتے ہوئے ثقلین مشتاق، مرلی دھرن، گریم سوان، نیتھن لائن اور رویچندرن ایشون کا نام لیا۔
ثقلین مشتاق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈکلاس اور میچ ونر بولر تھے جو اختتامی اوورز میں بولنگ کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دیتے تھے۔