Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کے آئی پی ایل کے بڑے معاہدوں سے جلتے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل وان نے کہا کہ اگر آپ پلیئرز سے پوچھیں گے تو ظاہر ہے وہ اس کی تردید کریں گے مگر میں یہ بات بہت اچھی طرح جانتا ہوں کہ انگلش پلیئرز کیون پیٹرسن کے معاہدوں سے جلتے تھے۔
سابق بیٹسمین نے بتایا کہ گریم سوان، ٹم برسنین، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور میٹ پرائر اس حوالے سے ایک سائیڈ پر تھے جبکہ کیون پیٹرسن اکیلے دوسری سائیڈ پر تھے جو آئی پی ایل معاہدوں کے حق میں تھے۔
کیون پیٹرسن کا مؤقف تھا کہ جس پلیئر کو بھی آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملے وہ ضرور کھیلے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا بلکہ ایشیائی کنڈیشن سمجھنے کا بھی موقع ملے گا مگر انگلش پلیئرز سمجھتے تھے کہ پیٹرسن صرف پیسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔