Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور اور سابق بھارتی اوپنر سچن ٹنڈولکر نے ایک ساتھ 1989 میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ دونوں کے درمیان 90 کی دہائی میں رنز بنانے کی جنگ جاری رہتی مگر اس جنگ میں سعید انور اس دہائی میں سچن ٹنڈولکر سے آگے رہے۔ 1990 سے لے کر 1999 تک ٹاپ اوپنرز کی بات کی جائے تو سعید انور کا نام سب سے اوپر نظر آتا ہے۔
اس دورانیے میں سعید انور نے 166 میچز میں 42.00 کی اوسط سے 6427 رنز اسکور کیے۔ اس شاندار ریکارڈ میں 17 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اس عرصے میں اگر سچن ٹنڈولکر کی بات کریں تو انھوں نے 142 میچز میں 6270 رنز بنائے جس میں 23 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا تیسرے اور بھارت کے سورو گنگولی چوتھے نمبر پر رہے تھے۔