Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں تمام ممبر بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی جس میں اجلاس میں اہم فیصلے لیے گئے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز اجلاس میں 12 فل ممبران اور 3 ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جو انٹرنیشنل سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں انھیں پھر سے ری شیڈول کیا جائے گا۔
ایف ٹی پی میں موجود جتنی سیریز ممکن ہو سکیں ان کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ 2021 کی تیاریاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد بھی فوری طور پر تو کرکٹ کا امکان نظر نہیں آ رہا تاہم آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بہت تعمیری گفتگو ہوئی، مستقبل کے فیصلے شائقین اور کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بہترین حل کے لیے آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔