Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ان کی رہائش گاہ پر لے لیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو ٹیلی فون کر کے اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صادق محمد ہمارا اثاثہ ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے سیمپل لینے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیم کو صادق محمد کے گھر بھیجا اور ان کورونا وائرس سے متعلق ان کی رپورٹ آج کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔
واضح رہے کی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ سابق بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 74 سال ہو گئی ہے اور اس وقت میں اسپتال نہیں جانا چاہتا کیونکہ وہاں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔