Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس برقرا رہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم اور سرفراز احمد کا فٹنس لیول بہترین رہا ہے۔
اظہر علی، اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس بھی بہتر قرار پائی۔ عماد وسیم اور حسن علی فٹنس مسائل سے دوچار تھے مگر محمد عامر کے ساتھ ان دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اپنی رپورٹ ہیڈکوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے۔
دوسری جانب صوبائی کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ صوبائی ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کر کے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھیجیں گے۔ ٹرینرز اور صوبائی کوچز نے محدود مواقعوں کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔