Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ میں فکسنگ کے معاملات کو لے کر کافی گہما گہمی مچی ہوئی ہے۔ کئی سابق کرکٹرز فکسنگ سے چھٹکارا پانے کیلئے مختلف تجاویز دے رہے ہیں۔
اسی حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سزا دینے کیلئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں، اس کا آسان حل یہ ہے کہ جو بھی اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہو اسے پاکستان کرکٹ سے باہر نکال دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی کرکٹرز قانون کے داؤ پیچ لگا کر خود کو بے گناہ ثابت کر چکے ہیں، چوروں کی پاکستان کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
ایک سوال پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شائقین کے بغیر کرانے کا فائدہ نہیں، شائقین کرکٹ کے بغیر ٹورنامنٹ میں کوئی مزہ نہیں آئے گا۔
سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے فیصلے پر جاوید میانداد نے کہا کہ ہمارے ہاں جلد بازی میں فیصلے کیے جاتے ہیں، اگر ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں بھی ہارتی ہے تو کیا انہیں بھی ہٹا دیا جائے گا؟