Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز اور تمام چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ آن لائن لیے جانے والے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ تمام ٹرینرز مرتب کر کے کوچز کو بھجوائیں گے جس کے بعد کوچز یہ رپورٹ چیف سلیکٹر مصباح الحق اور شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بھیجیں گے۔
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 16 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل مکمل ہوئے جبکہ تین سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محدود وسائل کے باوجود کرکٹرز کی فٹنس سے ٹرینر اور ہیڈکوچ مطمئن ہیں۔
ہیڈکوچ اور ٹرینر نے کرکٹرز کی موجودہ حالات میں غیرمعمولی کوشش کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ رپورٹس کی روشنی میں کرکٹرز کو مستقبل کا پلان دیا جائے گا۔ مصباح الحق کی مشاورت سے ٹرینر یاسر ملک کرکٹرز کیلئے پلان تیار کر رہے ہیں۔