Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں غیرمعمولی کارکردگی کے بعد حیدر علی کی سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ انہیں پاکستان ٹیم میں شامل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ دوسری جانب لیجنڈری سابق بیٹسمین محمد یوسف نے نوجوان بیٹسمین کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حیدر علی مختلف قسم کے شاٹس کھیلتے ہیں، انہیں بہتر شاٹ سلیکشن کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر حیدر علی اپنی تکنیک پر کام کرے تو ان کے کھیل میں مزید نکھار آ سکتا ہے۔
محمد یوسف نے نوجوان بیٹسمین کے حوالے سے کہا کہ حیدر علی کو ویرات کوہلی، بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ جیسے کرکٹرز کے نقشے قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، میں حیدر علی کو یہی کہوں گا کہ فالودہ پلیئر نہ بنیں بلکہ بابر اعظم کو فالو کریں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی تکنیک بالکل درست ہے اس لیے صرف 3 سال میں ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہونے لگا ہے، اگر کسی کھلاڑی کی تکنیک درست ہوتی ہے تو وہ تینوں فارمیٹس میں پرفارم کر سکتا ہے۔
محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جب چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان نے سنچری اسکور کی تھی میں نے اس وقت ہی کہہ دیا تھا کہ انہیں اپنی بلے بازی پر بہت کام کرنا ہے مگر اب تک ان میں کوئی بہتری نہیں آئی۔