رواں سال بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔ روہت شرما کے کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ان کی ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہو گا لیکن میں اس کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا بھی انتظار کر رہا تھا لیکن بدقسمتی سے انجرڈ ہو گیا تھا۔
اوپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی موجودگی میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا آسان نہیں ہو گا لیکن گزشتہ 2 سال سے ہماری ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی اچھے نتائج آئیں گے۔
روہت شرما نے خالی اسٹیڈیز میں کرکٹ شروع کرانے کی حمایت بھی کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ شائقین کے بغیر کھیلنا بہت عجیب لگے گا لیکن اگر بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ ہوئی تو ضرور کھیلوں گا۔