Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے احساس ٹیلی تھون نشریات میں سینیئر صحافیوں سے مضحکہ خیز انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں جب بھارت کیخلاف کھیلتے تھے تو مجھے ان پر ترس آتا تھا، اس دور میں پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف آسانی سے جیت جایا کرتی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ جب شارجہ میں پاکستان اور بھارت کے میچز ہوا کرتے تھے تو بھارتی ٹیم پر بہت دباؤ ہوتا تھا، میچ سے قبل جب ٹاس کرنے جاتا تھا تو بھارتی کپتان کے چہرے پر گھبراہٹ نظر آ رہی ہوتی تھی۔
وزیراعظم پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب میں پاکستان ٹیم کا کپتان تھا تو ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز سے ہوتا تھا جو کرکٹ کی تاریخ کی ایک بہترین ٹیم تھی لیکن موجودہ دور میں بھارتی ٹیم ہم سے بہت بہتر ہے۔