Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ میں گیند کو چمکانے کے لیے بولرز اور ساتھی کھلاڑی عموما تھوک کا استعمال کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے باعث مستقبل یہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔ آئی سی سی میڈیکل کمیٹی نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لمبے فارمیٹ میں مصنوعی اشیاء کے ذریعے بال ٹیمپرنگ کو قانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کرکٹ حکام کے مطابق اگر بولرز کو گیند چمکانے کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر گیند اور بلے کے درمیان توازن مزید بگڑ جائے گا اس لیے امپائرز کی نگرانی میں کسی مصنوعی چیز سے گیند چمکانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس مئی یا پھر جون کی ابتداء میں دوبارہ ہو گا۔ اسی کے ساتھ ایم سی سی کا اجلاس بھی شیڈول ہے جس میں اس قانون کی منظوری دی جا سکتی ہے۔