Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے انعقاد کے لیے ایشیاء کپ کا شیڈول کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ رواں سال ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہ پاکستان میں ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اسی لیے پی سی بی کسی دوسری قربانی کے لیے تیار نہیں ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ ایشیاء کپ ستمبر میں یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے، اگر ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تو کورونا وائرس کی وجہ سے ہو سکتی ہے لکن کسی دوسری وجہ سے تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا سننے میں آیا ہے کہ ایشیاء کپ کو نومبر اور دسمبر میں کرانے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن یہ ہمارے لیے بالکل ممکن نہیں ہے کیونکہ کسی ایک ملک کے مفاد کے لیے اتنی تبدیلیاں نہیں کی جا سکتیں۔