Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان سلیم ملک نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ اگر محمد عامر، شرجیل خان اور سلمان بٹ کو موقع دیا جا سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟ میں کسی بھی سطح پر کوچنگ کر کے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک پر پابندی ملک قیوم رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی، 2008 میں جب سلیم ملک کو کورٹ سے ریلیف ملا تو ہم نے ان سے ملاقات کی تھی مگر انہوں نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے خدشات کا جواب نہیں دیا۔
تفضل رضوی کے مطابق سلیم ملک نے لندن میں کئی لوگوں سے ملاقاتیں کیں جس کا ٹرانسکرپٹ آئی سی سی نے ہمیں دیا مگر سلیم ملک اس پر مطمئین نہ کر سکے۔ یاد رہے 2000 میں جوڈیشل تحقیقات کے بعد سلیم ملک کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔