Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں صرف ایک مرتبہ سچن ٹنڈولکر کے خلاف جملے کسے تھے جس پر مجھے ان سے معذرت کرنا پڑی۔ سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ کینیڈا میں 1997 میں سہارا کپ کے دوران سچن ٹنڈولکر کے خلاف جملے کسے تھے۔
سابق اسپنر کے مطابق ماسٹر بلاسٹر نے ان سے کہا کہ میں تو آپ کو ایک بہت اچھے بولر کے ساتھ بہت اچھا انسان بھی سمجھتا تھا اسی لیے میں نے کبھی آپ کو کچھ نہیں کہا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور میں نے میچ کے بعد سچن ٹنڈولکر سے معذرت کی۔
دوسرا گیند کے موجد نے کہا کہ چنائی ٹیسٹ 1999 میں سچن ٹنڈولکر بہت شاندار بیٹنگ کر رہے تھے مگر میں نے بولنگ کرتے ہوئے انھیں کچھ نہیں کہا، خوش قسمت رہا کہ دونوں اننگز میں سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کیا اور ہم وہ تاریخی میچ جیت گئے تھے۔