Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس میں کھیلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ماضی میں کامران اکمل کو پہلے تینوں فارمیٹس میں کھیلایا گیا، انہیں کوئی آرام نہیں دیا اور جب ان کی فارم خراب ہوئی تو ٹیم سے نکال دیا۔
راشد لطیف نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے بعد بھی واپسی نہیں کر پا رہے ہیں اور یہی سرفراز کیساتھ بھی ہوا، پہلے انہیں تینوں فارمیٹس کھیلائے، پھر کپتان بنا دیا گیا اور اب وہ کہیں نہیں ہیں۔
انہوں نے محمد رضوان کے حوالے سے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کو موقع دیا جا سکتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلانا ان کیساتھ زیادتی ہو گی۔
سابق کپتان مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان کو ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو واپس لانا چاہیے۔