Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان سلیم ملک کے بعد سابق فاسٹ بولر عطا الرحمن نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ عطا الرحمن کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور مجھے بھی موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے میں نے میچ فکسنگ کی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ آئی سی سی نے مجھے کلین چٹ دی ہوئی ہے اور میں پی سی بی میں کام بھی کر چکا ہوں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر کو میں نے ہی انڈر-16 میں منتخب کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ لڑکے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ عطا الرحمن کا مزید کہا تھا کہ عمران خان اور وسیم اکرم کیساتھ کھیلا ہوا ہوں، اپنے تجربے کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔