Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ معطل ہے جس وجہ سے کرکٹ بورڈز کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات درست ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیل کا مزہ اور حسن نہیں لیکن بند اسٹیڈیمز میں میچز کرانے سے ٹی وی رائٹس کے ذریعے کھیل میں پیسہ آئے گا جس سے کرکٹ بورڈز کو فائدہ ہو گا، کرکٹ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ بند اسٹیڈیمز میں ہی کھیل لیا جائے۔
مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کلب، ڈسٹرکٹ اور سٹی کرکٹ پر توجہ دینا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے 31 مئی تک معاہدہ ہے، مستقبل میں انگلینڈ میں کوچنگ یا اپنا کاروبار کرنے کا پلان ہے۔
مدثر نذر ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے وہ واپس نہیں آ سکتے۔ سابق بیٹسمین کا اپنے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے۔