Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کے فاسٹ بولرز اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کے دو بہترین بولرز ہیں۔ جیمز اینڈرسن 584 وکٹوں کیساتھ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور اسٹورٹ براڈ اس فہرست میں 485 وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں تو دونوں فاسٹ بولرز نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے سوالوں کے جواب دیئے۔ ایک سوال پر جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ میرے لیے سب سے مشکل بیٹسمین رہے ہیں، ان کے خلاف بولنگ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔
جیمز اینڈرسن نے ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کی 2003 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری پہلی ٹیسٹ سیریز تھی اور اس وقت میری گیند باہر کی جانب سوئنگ بھی نہیں ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گریم اسمتھ نے اس سیریز میں پوری انگلش بولنگ لائن کیخلاف شاندار بیٹنگ کی تھی، گریم اسمتھ نے پانچ ٹیسٹ میچز میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں اور میرے لیے ان کو آؤٹ کرنا ناممکن ہو گیا تھا۔
اسٹورٹ براڈ نے بھی کہا کہ گریم اسمتھ میرے کیریئر کے سب سے مشکل حریف بیٹسمین رہے، ان کے خلاف بولنگ کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا تھا۔