Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے رکی پونٹنگ اور شین وارن کو اپنا فیورٹ کپتان قرار دے دیا۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ اور شین وارن کی کپتانی میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان دونوں کپتانوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ رکی پونٹنگ کھلاڑیوں سے پرفارمنس لینے میں ماہر تھے، ان کی کپتانی میں کھیلنا میری خوش قسمتی تھی اور رکی پونٹنگ میری قابلیت پر مجھ سے بھی زیادہ بھروسہ کرتے تھے۔
شین واٹسن نے ورلڈکپ 2007 کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری ٹیم نے کامیابی حاصل کی تو میں ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگا رہا تھا اور رکی پونٹنگ نے مجھ سے کہا کہ تمہیں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم میں دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔
شین وارن کے حوالے سے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے ان کی قیادت میں چار سال کھیلا ہوں، وہ فیلڈ پر بہترین حکمت عملی بناتے تھے اور میدان سے باہر بھی اپنے پلیئرز کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے تھے۔