Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں موہالی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں تھیں جس میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ میگا ایونٹ جیتا تھا۔ پاک-بھارت سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائر این گولڈ نے سچن ٹنڈولکر کو اس وقت ایل بی ڈبلیو قرار دیا جب وہ 23 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
سچن ٹنڈولکر کی جانب سے امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور ڈی آر ایس سسٹم کے ذریعے دیکھا گیا تو گیند لیگ اسٹمپ مِس کر رہی تھی جس وجہ سے این گولڈ کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔ شائقین کرکٹ نے ڈی آر سسٹم پر سوالات اٹھائے اور تھرڈ امپائر بلی بوڈن کی جانب سے سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ متنازعہ بن گیا۔
این گولڈ نے اس حوالے سے ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بھی اس گیند پر سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ ہی قرار دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ٹنڈولکر کو آؤٹ ہونے کا اشارہ کیا تو وہ گمبھیر سے بات کرنے لگے، ایسا لگ رہا تھا وہ پویلین واپس جا رہے ہیں لیکن جب انہوں نے ڈی آر ایس مانگا تو دنیا رک گئی۔