Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 15 سال پر محیط انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 137 مرتبہ انہوں نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے میدان میں قدم رکھا۔
ثناء میر نے 120 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 1630 رنز اسکور کیے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان 106 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ٹیم کا حصہ رہیں۔ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں انہوں نے 89 شکار کیے جبکہ 802 رنز بھی بنائے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ان کی قیادت میں 72 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان انہیں 26، 26 کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے 2013 اور 2017 کے ورلڈکپس میں قیادت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں بھی وہ ٹیم کی کپتان رہیں۔
ثناء میر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکرگزار ہیں جس نے 15 سال تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی خدمت کا موقع دیا اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے اہلخانہ، اسپورٹ اسٹاف، ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔