Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ابتدائی طور پر پروفیشنل کرکٹ 28 مئی تک ملتوی کی تھی۔ ای سی بی کی جانب سے جاری تازہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں یکم جولائی تک کسی قسم کی کرکٹ نہیں ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ جولائی سے ستمبر کے آخر تک شیڈول کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کاؤنٹی کرکٹ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جائے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے ہر قسم کی کوشش کی جائے گی۔ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے مستقبل کا فیصلہ بورڈ کی اگلی میٹنگ میں متوقع ہے۔
دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز اور ای سی بی نے مشاورت کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ملتوی کر دی ہے جو کہ جون میں انگلینڈ میں کھیلی جانی تھی۔ اس سیریز کی نئی تاریخیں طے کرنے کے لیے دونوں بورڈز رابطے میں رہیں گے۔