Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دروان اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے نے مایوس ہو کر ڈریسنگ روم میں اپنے پانچ بلے توڑ دیئے تھے اور احمد شہزاد کی مدد سے راولپنڈی میں ان کے لیے مزید بلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
جیسن روئے نے ندیم عمر کے اس بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست نہیں ہے، خشک موسم اور نیٹس میں بلوں کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے تین بلے ٹوٹے تھے، میں پاکستان صرف 3 یا 4 بلے لے کر گیا تھا۔
جیسن روئے نے پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آٹھ میچز کھیلتے ہوئے 33.28 کی اوسط سے 233 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 120.10 کا رہا تھا۔
انگلش بیٹسمین پی ایس ایل فائیو میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے اور ان کا بہترین اسکور *73 رہا تھا۔