Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ریکارڈ ہمیشہ قائم نہیں رہتا مگر کچھ ایسے زبردست ریکارڈز بھی ہیں جن کا ٹوٹنا ناممکن لگتا ہے۔ ایسا ہی ایک اعزاز بھارت کے لیجنڈری سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے اپنے تابناک کرکٹ کیریئر میں ریکارڈ 100 سنچریاں اسکور کی ہیں۔
سچن ٹنڈولکر کے علاوہ کسی بیسٹمین کے پاس یہ اعزاز نہیں ہے مگر آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی یہی فارم برقرار رہی تو وہ دن دور نہیں جب سچن ٹنڈولکر کا یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
بریٹ لی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ہر ماحول میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے، وہ مزید سات-آٹھ سال تک ایسے ہی تسلسل سے اچھی پرفارمنس دیتے رہے تو یقیناً وہ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔