Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاک ڈاؤن میں کرکٹرز کی صلاحیت میں کمی نہ آئے اس لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کی آن لائن کوچنگ کا بندوبست کر لیا ہے۔ ماضی کے سپراسٹارز قومی کرکٹرز کو مفید مشورے دیں گے۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آن لائن سیشنز میں مجموعی طور پر 45 کھلاڑی شریک ہوں گے۔
سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کو گُر سکھائیں گے۔ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان بلے بازوں کی رہنمائی کریں گے۔ وسیم اکرم، شعیب اختر اور مشتاق احمد بولرز کو ٹپس دیں گے جبکہ معین خان اور راشد لطیف وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے۔
چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تجربات سے آگاہ کرنے اور کھلاڑیوں کو لیکچرز دینے کی آمادگی ظاہر کرنے پر تمام سپر اسٹار کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔