Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

موجودہ حالات میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے بھی تنخواہوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹم پین نے کہا کہ پلیئرز کو اس وقت کے مالی حالات کا علم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ پلیئرز اس معاملے میں ضدی نہیں ہوں گے، اگر تنخواہوں میں کمی ہی کھیل کو آگے لے جانے کا واحد راستہ ہے تو ہمیں اس پر راضی ہونا چاہیے۔
ٹم پین کے کہنا ہے کہ سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ بھارت شیڈول ہے، اگر وہ شیڈول کے مطابق ہوا تو بہت سی مالی مشکلات کم ہو سکتی ہیں کیونکہ اس سیریز سے 250 سے 300 ملین ڈالرز کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں حکومت اور کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے جلد ہی اس معاملے کا حل نکل آئے گا۔