Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پہلے پاکستان ٹیم میں سب کچھ تھے مگر اب وہ کہیں نہیں ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کی ایک روایت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی کپتان ہو یا کھلاڑی آخر میں وہ ایک کھلاڑی ہی ہوتا ہے اور اسے اپنی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے اس میں سرفراز کی خود کی بھی غلطی ہے، اسے خود میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ وہ کپتانی میں بھی اپنی زبردست پرفارمنس جاری رکھیں گے۔
پروفیسر کا ماننا ہے کہ اظہر علی اور اسد شفیق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بہت ہی زبردست لڑکے ہیں، ان کا کردار بالکل صاف ہے ان دونوں میں سے کوئی بھی کپتان بنتا تو میں اسے سپورٹ ہی کرتا۔