Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ میں کھلاڑیوں کو مصنوعی اشیاء سے امپائر کی نگرانی میں گیند چمکانے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے لیکن کھلاڑیوں کو تھوک اور پسینے سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس صورت میں گیند کو ریورس سوئنگ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا مگر سابق کپتان رمیز راجہ نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر گیند کو تھوک اور پسینے سے چمکانے کی اجازت نہیں ہو گی تو گیند کو ریورس سوئنگ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا اور اگر کرکٹ سے ریورس سوئنگ ختم ہو جاتی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ دلچسپ نہیں رہے گی کیونکہ کے طویل دورانیے کی کرکٹ میں بولرز کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پچ کا سائز کم کر دینا بہت اچھا فیصلہ ہو گا، کرکٹ پچ کا سائز 22 گز کا ہوتا ہے جو کم کر کے 20 گز تک کر دینا چاہیے، پچ کی لمبائی کم کرنے سے بیٹسمینوں کیلئے بیٹنگ کرنا مشکل ہو جائے گا۔