Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں دوسرا گیند ایجاد کرنے والے پاکستان ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارتی اسپنر رویچندرن اشون کو ون ڈے ٹیم سے باہر کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ جب رویچندرن ایشون کو ون ڈے ٹیم سے باہر کیا گیا تو مجھے بہت حیرانی ہوئی تھی کیونکہ وہ بہت باصلاحیت بولر ہیں۔
سابق اسپنر نے کہا ایشون بخوبی جانتے ہیں کہ حریف بیٹسمین کو کس طرح آؤٹ کیا جاتا ہے جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹسمین کو آؤٹ کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ بہترین اسپنر کو ون ڈے ٹیم سے کیسے باہر کیا جا سکتا ہے۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا پہلے رویچندرن ایشون کی وجہ سے ہربھجن سنگھ کو ٹیم سے باہر کیا گیا اور اب ایشون کو ڈراپ کر کے دوسرے اسپنرز آزمائے جا رہے ہیں لیکن اب تک ان کے معیار کا کوئی بولر سامنے نہیں آیا ہے اس لیے بھارتی کپتان کو اپنے بہترین بولر کو ٹیم میں واپس لانا ہو گا۔