Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو جون میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دودہ کرنا تھا لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یکم جولائی تک کرکٹ سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جوہنی گریو کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انگلینڈ میں ہونے والی پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی سیریز بھی خطرے میں ہیں۔ اس صورتحال میں دوسرے کرکٹ بورڈز انگلینڈ کی مدد کو سامنے آ گئے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹوم ہیریسن نے کہا ہے کہ ہمیں کرکٹ بورڈز سے مختلف آفرز موصول ہوئی ہیں، وہ ڈومیسٹک سیزن مکمل کرنے کیلئے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ٹوم ہیریسن نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ہمیں آفر کی ہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک میچز وہاں منعقد کیے جا سکتے ہیں اور اس پر غور بھی کیا جا رہا ہے۔