Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 میں کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ میگا ایونٹ میں فتحیاب ہونے پر تمام انگلش کھلاڑیوں کو اعزازی میڈلز دیئے گئے تھے جو انہیں اس یادگار جیت کی یاد دلاتے رہیں گے لیکن جوفرا آرچر گھر کا سامان شفٹ کرتے ہوئے اپنا وہ میڈل ہی کھو بیٹھے تھے۔
ایک دن گزرنے کے بعد جوفرا آرچر اعزازی میڈل ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ مجھے یہ میڈل مہمانوں کے بیڈروم میں تلاش کرتے ہوئے ملا۔
یاد رہے جوفرا آرچر نے ورلڈکپ 2019 سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد میگا ایونٹ میں وہ انگلینڈ کے اسٹار کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں سپراوور کرایا تھے جس میں اسکور برابر ہونے کے بعد انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈریز لگانے پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔