Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز آل راؤنڈرز کی بات کریں تو ان میں کئی بڑے نام شامل ہوں گے۔ ان تمام آل راؤنڈرز میں سے صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں جن کے نام ٹیسٹ کرکٹ کا ایک شاندار مشترکہ ریکارڈ ہے۔
کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں صرف تین آل راؤنڈرز ایسے ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں سنچری بھی اسکور کی ہو اور دس وکٹیں بھی حاصل کی ہوں۔ ان آل راؤنڈرز میں این بوتھم، عمران خان اور شکیب الحسن شامل ہیں۔
این بوتھم نے 1980 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ممبئی کے میدان پر 114 رنز بنائے تھے جبکہ 106 رنز کے عوض میچ میں 13 شکار کیے تھے۔
عمران خان نے بھی یہ کارنامہ بھارت کے خلاف ہی انجام دیا۔ انہوں نے 1983 میں کھیلے جانے والے فیصل آباد ٹیسٹ میں 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 11 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا تھا۔
شکیب الحسن نے یہ اعزاز 2013 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا تھا۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے اس میچ میں 137 رنز بنائے تھے جبکہ میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔