Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے مایہ ناز سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنے ایک انٹرویو میں پانچ عظیم آل راؤنڈرز کا انتخاب کیا ہے جن کو دیکھتے ہوئے وہ بڑے ہوئے اور بعد میں ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ پہلے آل راؤنڈر کپل دیو ہیں جن کے ہمراہ بھارت کی طرف سے کھیلا، دوسرے عمران خان ہیں اور اپنے پہلے دورہ پاکستان پر میں ان کے خلاف کھیلا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں جب دوسری مرتبہ دورہ نیوزی لینڈ پر گیا تو سر رچرڈ ہیڈلی کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اس کے بعد آسٹریلیا میں این بوتھم اور میلکم مارشل کے خلاف بھی کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل دیو، عمران خان، رچرڈ ہیڈلی، این بوتھم اور میلکم مارشل میرے لیے پانچ عظیم آل راؤنڈرز ہیں جن کو دیکھ کر بڑا ہوا اور بعد میں ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔