Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی متفقہ رائے ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی کیونکہ کرکٹ کا طویل فارمیٹ ان کے لیے زیادہ موزوں تھا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا میں نے شاہد آفریدی سے ہمیشہ یہی کہ تم ون ڈے سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کے اچھے پلیئیر ہو اور میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ وہ بیٹسمین سے کہیں زیادہ بہتر بولر تھا۔
راشد لطیف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا کہ لیکن اس نے مشورے کے خلاف جاتے ہوئے محدود اوورز کی کرکٹ پر زیادہ توجہ دی۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی کیونکہ اس فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ بہت اچھا تھا۔ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 1716 رنز اسکور کیے اور 48 وکٹیں حاصل کی تھیں۔