Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے گزشتہ سال دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ سیریز میں جس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ بابر اعظم وہ بیٹسمین ہیں جن کو کھیلتا ہوا دیکھ کر میں بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کے کیریئر کو بہت غور سے دیکھ رہا ہوں، وہ پچھلے پانچ ٹیسٹ میچوں میں چار سنچریاں اسکور کر چکے ہیں، جب ایک بیٹسمین اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے اور آسٹریلیا میں جا کر سنچری بھی بناتا ہے تو اس کی کارکردگی پر سب کی نگاہ ہوتی ہے۔
بابر اعظم کی دورہ آسٹریلیا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔ انہوں نے 52.50 کی اوسط سے 210 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔