Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ کو قانونی قرار دینے کی باتیں ہو رہی ہیں جس کی بڑی وجہ موجودہ صورت حال میں بولرز کو تھوک کا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔ اس تجویز پر پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی رائے بھی سامنے آ گئی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ فاسٹ بولر کی حیثیت سے تھوک کا استعمال کرنا ایک نیچرل سے چیز بن گئی ہے، فاسٹ بولرز کو ہمیشہ پسینہ آتا رہتا ہے اس لیے وہ اس کا بھی استعمال کرتے ہیں اور اس عادت کو چھڑانا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔
وقار یونس نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کرکٹ کے بارے میں کچھ زیادہ ہی سوچا جا رہا ہے اس لیے اس قسم کی باتیں سامنے آ رہی ہیں، بحیثیت فاسٹ بولر میں مصنوعی اشیاء سے بال ٹیمپرنگ کی اجازت کو مسترد کرتا ہوں۔
دوسری جانب سابق ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے بال ٹیمپرنگ کو قانونی قرار دینے کی باتوں سے اتفاق کیا کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا ہو جانا چاہیے۔