Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل نے قومی کرکٹر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ عمراکمل کو فکسنگ کی پیشکش اور مشکوک شخص سے رابطے کی اطلاع نہ دینے پر سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمراکمل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمر اکمل بذات خود پیش ہوئے اور اپنی صفائی دی۔
چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے اینٹی کرپشن قانون کے تحت فکسنگ کی پیشکش اور مشکوک شخص سے رابطے کی اطلاع نہ دینے کی وجہ سے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے دو مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، دیگر کھلاڑیوں کا معاملہ عمر اکمل سے الگ ہے کیونکہ دوسرے پلیئرز نے تعاون کیا اس لیے انہیں کم سزا ہوئی جبکہ عمر اکمل اپنی صفائیاں دیتے رہے۔
تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی سزا سے متعلق تفصیلی فیصلہ جلد جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد 14 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔