Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں بولرز گیند کو چمکانے کے لیے عموماََ تھوک کا استعمال کرتے ہیں اور کورونا وائرس کے باعث اس پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی میڈیکل کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس ایک خطرہ قرار دیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان ٹیم کے سابق اور سری لنکن ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہر 50 اوورز کے بعد گیند تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ تھوک استعمال پر پابندی سے 50 اوورز کی کرکٹ پر تو زیادہ اثر نہیں پڑے گا لیکن میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ پر فرق پڑے گا اس لیے 50 اوورز بعد گیند تبدیل کر لی جائے تو بولرز کو مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسلین یا شو پالش سے گیند چمکانے میں بولرز کو مشکلات ہو سکتی ہے۔