Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیاء کپ کی جگہ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور رواں سال ہونے والا ایشیاء کپ خطرات سے دوچار ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد کرایا جائے جس کے لیے بھارتی بورڈ نے کرکٹ بورڈز کو کروڑوں ڈالرز دینے کا پلان بنا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے سے 60 سے 90 کروڑ روپے ملیں گے اور دیگر ٹیموں کو بھی تقریباََ اتنی ہی رقم ملے گی۔
سیمی فائنل اور فائنل تک جانے کی صوت میں رقم بڑھ جائے گی۔ دوسری طرف بھارتی بورڈ دیگر کرکٹ بورڈز کو ہوم سیریز کھیلنے کی پیشکش بھی کر سکتا ہے جس سے انھیں بھاری مالی فوائد ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کا انعقاد اس سال نہ ہوا تو بھارتی بورڈ کو دو سے ڈھائی ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو گا جو اس کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔