Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پی سی بی کے خرانے میں 4 ارب 98 کروڑ 4 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد رقم کا اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 19-2018 میں پی سی بی کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب 74 کروڑ 86 لاکھ 1 ہزار 780 روپے رہی۔ ایک سال میں پی سی بی کی آمدنی 11 ارب 24 کروڑ 82 لاکھ 51 ہزار 6 سو 95 روپے رہی۔
آڈٹ کے مطابق پی سی بی کو ہوم سیریز کے انعقاد سے تین گنا فائدہ ہوا۔ ہوم اور نیوٹرل وینیوز سے پی سی بی کے پاس 4 ارب 40 کروڑ 72 لاکھ 91 ہزار 197 کی رقم جمع ہوئی۔ ٹورنامنٹس میں شرکت سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 ارب 60 کروڑ 56 لاکھ 77 ہزار کمائے۔
اسپانسرز سے 23 کروڑ 83 لاکھ 54 ہزار اور کرائے کی مد میں پی سی بی کو 4 کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار روپے ملے۔ ہوم اور نیوٹرل وینیوز، ٹورنامنٹس اور کرکٹ کے فروغ کے لیے 4 ارب 73 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
پی سی بی نے انتظامی امور پر 1 ارب 7 کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کیے۔ پی سی بی کے خرانے میں 15 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار 4 سو 29 روپے کی کمی ہوئی۔