Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں 5000 سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے اور 250 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اب تک صرف 5 آل راؤنڈرز ہیں جس میں دو پاکستانی آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست بنائی جائے تو ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس کے اعدادوشمار انہیں اس فہرست میں سب سے اوپر لا کھڑا کرتے ہیں۔
جیک کیلس نے 328 ون ڈے میچوں میں 44.36 کی اوسط سے 11579 رنز اسکور کیے اور 31.79 کی اوسط سے 273 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 389 میچوں میں 117 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8064 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
سری لنکا کے سنتھ جےسوریا ون ڈے کرکٹ میں 5 ہزار سے زائد رنز بنانے والے اور 250 وکٹیں لینے والے تیسرے آل راؤنڈر ہیں۔ انہوں نے 445 میچوں نے 28 سنچریوں کیساتھ 13430 رنز بنائے جبکہ 323 وکٹیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق اس منفرد فہرست میں 8080 رنز اور 269 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پانچوں نمبر ہے۔