Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حارث رؤف نے آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اسی بنیاد پر انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی موقع مل سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں مقابلہ انتہائی سخت ہو گا، حریف ٹیمیں بھی مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گی اور ہر ٹیم میں کوالٹی پلیئرز موجود ہوں گے اس لیے میگا ایونٹ میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہو گا۔
حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو کوشش کروں گا بڑے بیٹسمینوں کی وکٹیں حاصل کروں، اگر ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کو آؤٹ کروں گا تو اس سے میرا اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ سے ملنے والے تجربے کی بنیاد پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی حریف بیٹسمین کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتا، بگ بیش لیگ کے دوران اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑی کو بھی میں نے خود پر حاوی نہیں ہونے دیا تھا۔