Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمر اکمل کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد قومی کرکٹر پر تین سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ عمر اکمل کی جانب سے خود پر لگنے والی پابندی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی پر لگنے والی پابندی پر خاموش نہیں رہ سکے۔
کامران اکمل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمر اکمل کو ملنے والی سخت سزا پر میں بہت پریشان ہوں، تین سال کی پابندی بہت زیادہ ہے اور یقیناََ عمر اکمل اس پابندی کے خلاف ہر دستیاب فورم پر اپیل کریں گے۔
کامران اکمل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ہی الزامات پہلے بھی کھلاڑیوں پر لگے لیکن انہیں بہت کم سزا دی گئی۔ ان کا اشارہ محمد عرفان اور محمد نواز کی طرف تھا جنہوں نے بکیز کی طرف سے ہونے والے رابطے کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے محمد عرفان کو چھ ماہ اور محمد نواز کو دو ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔