Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین کرس لین کو رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ کرس لین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ذاتی رائے لی جائے تو مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ ایونٹ میں کافی ٹیموں نے شرکت کرنی ہے جن کیلئے موجودہ صورتحال میں سفری سہولیات اور ہوٹل کا انتظام کرتے ہوئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کی تیاری کر رہے ہیں لیکن چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ رواں سال کا سارا انٹرنیشنل شیڈول کورونا وائرس کی وجہ سے داؤ پر لگا ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اگر ٹی ٹوئنٹی ملتوی یا منسوخ کیا جاتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو مالی طور مزید نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو پہلے ہی کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔