Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کرک ان جف کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ویو رچرڈز کے ساتھ ہونے والے موازنے اور 2006 میں ویو رچرڈز کے توڑے گئے ریکارڈ کے حوالے سے گفتگو کی۔ محمد یوسف نے ویو رچرڈز کو صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کا ریکارڈ توڑ دے تو اس کا یہ مطلب نہیں وہ کھلاڑی ویو رچرڈز سے اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ میں نے کلمہ پڑھا، داڑھی رکھی اور اس وجہ سے اللہ نے مجھے یہ اعزاز دیا۔ محمد یوسف نے 2000 میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس سیریز میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں تو ویو رچرڈز مجھے ملنے آئے تھے۔
یاد رہے محمد یوسف نے 2006 میں 1788 رنز بنا کر ایک سال کے عرصے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو کہ 30 سال تک ویو رچرڈز کے پاس تھا۔ محمد یوسف نے 2006 میں سب سے زیادہ 9 ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور یہ دونوں ریکارڈز اب بھی ان کے پاس ہیں۔