Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کی فرنچائز جمیکا تلاواز نے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کو ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔ کرس گیل نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سے نکالے جانے کا ذمہ دار فرنچائز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق ساتھی کرکٹر رام نریش سروان کو ٹھہرایا۔
کرس گیل نے ویڈیو میں سروان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تم ایک سانپ ہو اور ابھی تک لوگوں کی پیٹھ میں چھڑا گھونپ رہے ہو۔ انہوں نے سروان سے کہا کہ کیریبین سرزمین پر کوئی بھی تم سے زیادہ محبت نہیں کرتا۔
یاد رہے کرس گیل نے 2013 سے 2016 تک جمیکا تلاواز کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیئے جس کے بعد وہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے۔ گزشتہ سال ان کی جمیکا تلاواز میں دوبارہ واپسی ہوئی تھی اور اس سال وہ سینٹ لوشیا زوکس کی نمائندگی کریں گے۔