Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مقامی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ورندر سہواگ کے مقابلے میں عمران نذیر زیادہ باصلاحیت بیٹسمین تھے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ عمران نذیر کے پاس وہ دماغ نہیں تھا جو ورندر سہواگ کے پاس تھا اور میرے خیال میں سہواگ میں وہ ٹیلنٹ نہیں تھا جو عمران نذیر میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی بات کریں تو دونوں کا کوئی موازنہ نہیں بنتا، جب عمران نذیر نے بھارت کے خلاف پریکٹس میچ میں سنچری اسکور کی تو میں نے ٹیم مینجمنٹ سے بولا تھا کہ اس کو مسلسل کھیلائیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی۔
ان کا کہنا تھا یہ بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے برانڈز کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں جانتے، ہم عمران نذیر کی صورت میں ورندر سہواگ سے بہتر کھلاڑی دیکھ تھے، ان کے پاس تمام شاٹس تھیں جبکہ وہ اچھے فیلڈر بھی تھے، ہم ان کا بہترین استعمال کر سکتے تھے لیکن نہیں کر سکے۔